18 دسمبر، 2023، 10:16 AM

طوفان الاقصی کا 73 واں دن، حزب اللہ نے اسرائیل کی اینٹ سے اینٹ بجادی، تین صہیونی اڈوں پر حملہ

طوفان الاقصی کا 73 واں دن، حزب اللہ نے اسرائیل کی اینٹ سے اینٹ بجادی، تین صہیونی اڈوں پر حملہ

جنوبی لبنان سے صہیونی فوجی تنصیبات اور اڈوں پر شدید حملے کئے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی تنظیم حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطینی کی شمالی سرحدوں پر صہیونی فوجی اڈوں پر شدید حملے کئے ہیں۔

تنظیم کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کی رات کو لبنانی سرحد کے نزدیک واقع تین صہیونی فوجی اڈوں پر میزائل اور راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

تنظیم کے جوانوں نے الراہب میں واقع فوجی اڈے پر انتہائی نزدیک سے حملہ کیا اور دشمن پر کاری ضرب لگائی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دوسرا حملہ آویوم اڈے پر کیا گیا جس میں دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔

حزب اللہ کے جوانوں نے صہیونی قصبے مرگلیوت پر چھے میزائل بھی داغے ہیں۔
تیسرا حملہ ہونین قصبے میں موجود اڈے پر کیا گیا جہاں صہیونی فوجی جمع تھے۔ مجاہدین نے غاصب صہیونیوں پر حملہ کرکے کئی فوجیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔
دراین اثناء غزہ سے صہیونی فوج نے کہا ہے کہ حماس کے ساتھ تصادم کے دوران ایک اسرائیلی افسر ہلاک اور تین فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔
 

News ID 1920668

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha