مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ہالینڈ کے وزیر خارجہ کیسپر وولکیمپ نے تہران کے جوہری پروگرام پر امریکہ اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے اگلے دور کا اعلان کیا ہے جو اٹلی کے دارالحکومت روم میں منعقد ہوگا۔
العربیہ نیوز نے رپورٹ دی ہے کہ روم میں مقیم دو سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یہ مذاکرات 19 اپریل (اگلے ہفتے) کو ہوں گے۔
دوسری طرف ایرانی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ عمان میں ہونے والے مذاکرات کی طرح آئندہ ہفتے ہونے والے مذاکرات بھی "بالواسطہ" ہوں گے اور ان میں صرف جوہری مسئلے اور پابندیوں کے خاتمے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
ادھر ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ "مذاکرات کا مقام اہم نہیں ہے، تاہم امریکہ کے ساتھ مذاکرات بالواسطہ اور عمان کی ثالثی میں ہوں گے"
ایران امریکہ مذاکرات کا پہلا راونڈ عمان میں ہوا۔
آپ کا تبصرہ