10 دسمبر، 2023، 9:42 AM

حماس کی جانب سے اسرائیلی کشتیوں پر مزید حملے کے یمنی فیصلے کا خیرمقدم

حماس کی جانب سے اسرائیلی کشتیوں پر مزید حملے کے یمنی فیصلے کا خیرمقدم

فلسطینی مقاومتی تنظیم نے یمنی فوج کی جانب سے اسرائیل جانے والی کشتیوں پر مزید حملے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی نیوز ایجنسی سما کے حوالے سے کہا ہے کہ حماس نے یمن کی جانب سے اسرائیل جانے والی کشتیوں پر حملے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ایک بیان میں تنظیم نے کہا ہے کہ یمنی فوج کا یہ بیان نہایت جرائتمندانہ ہے جو غزہ میں بسنے والے فلسطینیوں کے حق میں ہے۔

یمنی فوج کا بیان گذشتہ دو مہینوں سے فلسطینی عوام کے خلاف جاری صہیونی اور امریکی جارحیت بند کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

تنظیم نے مزید کہا ہے کہ اسلامی اور عرب ممالک غزہ کا محاصرہ ختم کرنے اور صہیونی جارحیت روکنے کے لئے عملی طور پر اقدام کریں۔

یاد رہے کہ یمنی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر غزہ کے لئے فوری غذائی اور طبی سامان کی رسائی یقینی نہ بنایا جائے تو اسرائیل کی طرف جانے والی ہر کشتی کو ہدف بنایا جائے گا۔

News ID 1920481

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha