6 مارچ، 2024، 10:13 AM

غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کی جائے، او آئی سی وزرائے خارجہ

غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کی جائے، او آئی سی وزرائے خارجہ

جدہ میں ہنگامی اجلاس کے بعد اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے وزرائے خارجہ نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہنگامی اجلاس کے بعد جاری ہونے بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کی جائے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  غزہ میں نسل کشی اور ایک قوم کو ختم کرنے کی کوشش تشویشناک ہے۔ عالمی برادری اسرائیل پر دباو بڑھاکر فوری اقدامات کرے۔

دوسری جانب آکسفام کے ترجمان نے غزہ میں امریکی امداد کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی غزہ تک امدادی اشیاء پہنچانے کے لئے زمینی راہداری کو کھولنے کی ضرورت ہے۔

آکسفام غربت کے خلاف اقدامات کی ایک عالمی تنظیم ہے جس نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی کاروائیوں سے غزہ میں غذائی بحران ایجاد ہوا ہے۔ تنظیم کے مطابق غزہ میں بحرانی حالت ہے قحط کو ختم کرنے کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

News ID 1922423

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha