10 دسمبر، 2023، 11:34 PM

یمن نے اپنا وعدہ پورا کردیا

یمن نے اپنا وعدہ پورا کردیا

یمن کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ٹرانزٹ پابندی پر عمل کرنے سے انکار کے بعد اسرائیل کی طرف جانے والے بحری جہاز کو واپس جانے پر مجبور کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ٹرانزٹ پابندی پر عمل کرنے سے انکار کے بعد اسرائیل جانے والے بحری جہاز کو واپس جانے پر مجبور کر دیا ہے۔

 اس حوالے سے المسیرہ ٹی وی نیٹ ورک نے یہ بھی بتایا کہ خصوصی بحری اڈوں اور جہازوں کے مشاہدے سے فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر ایلات بندرگاہ میں سمندری سرگرمیاں چند روز قبل سے مکمل طور پر معطل ہیں اور اس بندرگاہ میں جہاز کے لنگر انداز ہونے کا امکان صفر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بحری جہازوں کو اسرائیل جانے نہیں دیں گے، یمنی مسلح افواج

یاد رہے کل ہی یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا تھا کہ اگر غزہ کی خوراک اور طبی ضروریات پوری نہیں کی گئیں تو یمنی فوج کسی بھی ملک کے بحری جہاز کو مقبوضہ فلسطین کی طرف جانے سے روکیں گی۔

News ID 1920496

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha