مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی حکومت کی جانب سے پوری توانائی استعمال کرنے کے باوجود غزہ میں حماس کی طاقت ختم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ مبصرین اس کو صہیونی حکومت کی بڑی ناکامی قرار دے رہے ہیں۔
غزہ میں فلسطینی مقاومتی تنظیموں سے نبرد آزما اسرائیلی فوجی کمانڈ کے سربراہ نے حماس کی نابودی کے حوالے سے اعتراف کیا ہے کہ گذشتہ 8 مہینوں کی جنگ نے حماس کو ایک مسلح گروپ سے نکال کر بڑی فوج میں بدل دیا ہے جس نے پوری قوت کے ساتھ اسرائیل کا مقابلہ کیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے سدرن کمانڈ کے سربراہ جنرل یارون فینکلمن نے حماس کی طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس ماضی کی طرح ایک مختصر تنظیم نہیں ہے بلکہ ایک منظم فوج میں بدل چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ 8 مہینوں کے دوران پوری قوت کے ساتھ حملے کے باوجود حماس ختم نہ ہوسکی کیونکہ کسی منظم فوج کو ختم کرنا ممکن نہیں ہے۔
اس سے پہلے صہیونی فوجی ترجمان ڈینیل ہاگری نے بھی اعتراف کیا تھا کہ جب تک غزہ میں متبادل حکومت کا بندوبست نہ ہوجائے حماس ختم نہیں ہوسکتی ہے۔ حماس کے خاتمے کی باتیں رائے عامہ کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے۔
آپ کا تبصرہ