8 نومبر، 2023، 9:22 PM

صہیونیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، 136 دفاعی تنصیبات کو تباہ کردیا، القسام بریگیڈ

صہیونیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، 136 دفاعی تنصیبات کو تباہ کردیا، القسام بریگیڈ

القسام کے ترجمان نے صہیونی فورسز کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک صہیونی فوج کی 136 دفاعی تنصیبات کو تباہ کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ حماس کی ذیلی شاخ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ صہیونی فورسز کے خلاف تمام زمینی راستوں سے بھرپور حملے کئے جائیں گے۔

انہوں ںے کہا کہ اب تک دشمن کی 136 دفاعی تنصیبات کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے استعمال کے قابل نہیں ہیں۔ ہمارے مجاہدین نے دشمن کے دفاعی آلات کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔

انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ دشمن کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے گی۔ ہمارے سنائپرز دشمن کے فوجیوں کو ٹھیک نشانہ لے رہے ہیں جبکہ توپخانے کی مدد دشمن کے دفاعی ستونوں کو تباہ کیا جارہا ہے۔ اسی وجہ سے دشمن ہمارے سے مکمل جنگ کرنے سے گریز کررہے ہیں۔
ابوعبیدہ نے تاکید کی کہ اسیروں کی رہائی کا طریقہ قیدیوں کا مکمل یا مرحلہ وار تبادلہ ہے۔ دشمن اپنے اور غیر ملکی قیدیوں کی رہائی کے سلسلے میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی جان بھی خطرے میں ہے۔ اسرائیلی قیدیوں کی اپنے ہم وطنوں کے ہاتھوں ہلاکتیں ان کی وحشی گری کی واضح مثال ہے۔

انہوں نے فلسطینی عوام اور مجاہدین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار ہوجائیں۔ غاصب صہیونیوں کو ہمارا پیغام ہے کہ غزہ کے بعد غرب اردن اور بیت المقدس سے بھی ان کے خلاف محاذیں کھلیں گی۔
ابوعبیدہ نے کہا کہ آنے والے چند لمحات میں دشمن کے ٹینکوں کو ہدف بنایا جائے گا۔ 

News ID 1919892

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha