29 جون، 2023، 11:43 AM

کینیڈا کی یونیورسٹی میں پروفیسر اور 2 طلبہ چاقو حملے میں زخمی

کینیڈا کی یونیورسٹی میں پروفیسر اور 2 طلبہ چاقو حملے میں زخمی

کینیڈا کے شہر واٹرلو میں یونیورسٹی میں پروفیسر اور 2 طلبہ پر چاقو سے حملے کردیے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیرملکی میڈیا  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ فوری طور پر زخمیوں کی حالت کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جینڈر ایشوز کی کلاس کے دوران واقعہ پیش آیا۔

یونیورسٹی کے ایک طالبعلم نے بتایا کہ ایک شخص کلاس میں داخل ہوا اور اس نے استاد سے پوچھا کہ آپ پروفیسر ہیں جس کے بعد اس نے چھری نکالی تو طلبا نے کلاس سے بھاگنا شروع کردیا۔

یونیورسٹی کے طالبعلم کے مطابق کلاس میں اُس وقت 40 طلبہ موجود تھے۔

News ID 1917491

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha