21 جون، 2023، 12:49 AM

کینیڈا کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 افسران لاپتہ

کینیڈا کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 افسران لاپتہ

مشرقی اونٹاریو میں آج علی الصبح کینیڈا کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، ہیلی کاپٹر میں سوار ایئرفورس کے دو فوجی افسران لاپتہ ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مشرقی اونٹاریو میں آج علی الصبح کینیڈا کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، ہیلی کاپٹر میں سوار ایئرفورس کے دو فوجی افسران لاپتہ ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔

محکمہ قومی دفاع کا کہنا ہے کہ سی ایچ 147 چینوک ہیلی کاپٹر میں ایئرفورس کے 4 افسران سوار تھے جب دارالحکومت اوٹاوا سے 160 کلومیٹر دور دریائے اونٹاریو کے قریب ہیلی کاپٹر تباہ ہوگیا۔ محکمے کے مطابق چاروں افسران ٹریننگ فلائٹ کا حصہ تھے، ریسکیو ٹیم نے دو افسران کو برآمد کرکے اسپتال منتقل کر دیا تھا لیکن دو اب بھی لاپتہ ہیں۔

محکمہ دفاع نے کہا کہ کینیڈا کی مسلح افواج کے 50 اہلکار دو لاپتہ افسران کو سمندر اور زمین پر تلاش کر رہے ہیں۔

سرچ آپریشن میں مسلح افواج کے ساتھ ساتھ اونٹاریو کا صوبائی پولیس میرین یونٹ، فائر ڈپارٹمنٹ اور دیگر کئی ملٹری ریسکیو طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔

محکمہ دفاع نے کشتی رانوں سے کہا کہ گیریژن پیٹاوا کی ملٹری بیس کے قریب کشتیاں نہ چلائیں تاکہ جائے وقوعہ پر لاپتہ اہلکاروں کے شواہد مٹ نہ جائیں اور تلاش کا عمل درست انداز میں جاری رکھا جاسکے۔

News ID 1917316

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha