9 مئی، 2023، 4:31 PM

چین نے کینیڈین قونصل جنرل کو ملک بدر کردیا

چین نے کینیڈین قونصل جنرل کو ملک بدر کردیا

چین نے یہ فیصلہ کینیڈا کی جانب سے گزشتہ روز ہانگ کانگ کے رکن اسمبلی کو دھمکانے کی کوشش پر ایک چینی سفارت کار کو ملک بدر کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے گلوبل ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے یہ فیصلہ کینیڈا کی جانب سے گزشتہ روز ہانگ کانگ کے رکن اسمبلی کو دھمکانے کی کوشش پر ایک چینی سفارت کار کو ملک بدر کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا کے غیر اخلاقی اقدام کے ردعمل میں شنگھائی میں کینیڈا کی قونصلر جینیفر لن لالونڈے کو 13 مئی تک ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

یہ معاملہ اُس وقت شروع ہوا جب کینیڈا کے بقول چینی انٹیلی جنس نے ہانگ کانگ میں رکن پارلیمنٹ مائیکل چونگ اور ان کے رشتہ داروں پر نہ صرف پابندیاں عائد کیں بلکہ ان کو قتل کی دھمکیاں بھی دیں۔

چین کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کینیڈا کے ہمارے اندرونی معاملات میں کسی بھی قسم کی مداخلت کو برداشت نہیں کریں گے۔

News ID 1916370

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha