24 ستمبر، 2023، 3:18 PM

لندن: چاقو کے وار سے نوجوان قتل

لندن: چاقو کے وار سے نوجوان قتل

جنوبی لندن میں نوجوان کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ 19 سالہ نوجوان جوبلی پارک میں ہونے والے حملے میں شدید زخمی ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایئر ایمبولینس بلائی گئی لیکن نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےدم توڑ گیا۔

رپورٹ کے مطابق پوسٹ مارٹم میں دل پر چاقو لگنے کو موت کی وجہ بتایا گیا ہے۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے، ایک مشکوک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے واقعے کے عینی شاہدین سے آگے آنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

News ID 1918990

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha