27 جون، 2023، 2:49 PM

پاکستان میں عید الاضحیٰ پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

پاکستان میں عید الاضحیٰ پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

عید الاضحیٰ پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے پنجاب کے 3 شہروں سے 9 دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز سے نقل کیا ہے کہ عید الاضحیٰ پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے پنجاب کے 3 شہروں سے 9 دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا گیا۔

حکام کے مطابق  خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی  ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان میں کی گئی جس کے دوران کالعدم  داعش کے نیٹ ورک کی متحرک  خاتون سمیت 9 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی شناخت عدنان ، عبدالحلیم ، شیراز ، بلقیس اور عمر بن خالد کے نام سے ہوئی۔ دہشتگردوں سے ہینڈ گرینیڈ ، خود کش جیکٹ بنانے کا سامان اور نقدی برآمد ہوئی۔ کالعدم تنظیم کا نیٹ ورک عید الاضحیٰ  پر دہشتگردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ دہشتگردوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی نے رواں ہفتے 124 کومنگ آپریشنز میں 11 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

News ID 1917448

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha