مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رواں سال کاروان نور، ایران کے بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری احمد ابوالقاسمی کی سربراہی میں ایران بھر کے 12 صوبوں سے 20 قاری اور حفاظ کرام سرزمین وحی روانہ ہوئے ہیں، تاکہ دنیا بھر سے سرزمین وحی پر مناسکِ حج کی ادائیگی کیلئے آئے ہوئے حجاج کرام کے مابین قرآنی محافل کے انعقاد سے اسلامی جمہوریہ ایران کی قرآنی خدمات کی ترویج اور انسیت کو اجاگر کیا جا سکے۔
قرآنی ثقافت کو فروغ دینے کیلئے نور قرآنی کارواں کے سربراہ احمد ابوالقاسمی نے کشمیری حجاج کرام کی محفل میں شریک ہو کر اپنی خوبصورت آواز میں تلاوت کی۔
ایرانی شیعہ و سنی حجاج کرام کی قرآنی محافل میں پرجوش شرکت؛ اسلامی جمہوریہ ایران کے لوگوں کے درمیان قرآن کے مقام کو ظاہر کرتی ہے اور حج کے موسم اور اس کے بعد، کتاب الٰہی کو محور قرار دے کر اسلامی اتحاد و وحدت کو مضبوط کرنے کی بنیاد رکھتی ہے۔
آپ کا تبصرہ