8 مئی، 2023، 1:19 PM

چیلنجز اور عالمی پابندیوں کے باوجود افغانستان کی معیشت میں بہتری آئی، افغان طالبان

چیلنجز اور عالمی پابندیوں کے باوجود افغانستان کی معیشت میں بہتری آئی، افغان طالبان

افغان طالبان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا کہ چیلنجز اور عالمی پابندیوں کے باوجود افغانستان کی معیشت میں بہتری آئی اور افغان حکومت نے بجٹ بیرونی امداد کے بغیر پیش کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں افغان طالبان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا کہ افغانستان میں ہماری حکومت کو 20 ماہ ہوچکے ہیں، اللہ کے کرم سے بہت سے مسائل پر قابو پالیا ہے، ہم نے حکومت آنے کے بعد چیلنجزپرقابو پانے کی کوشش کی، دیگر ممالک کے ساتھ معاشی تعلقات میں پابندیاں بڑا چیلنج ہیں،  پابندیوں کی وجہ سے بینکوں کو خام مال درآمد کرنے میں مشکلات ہیں جب کہ بیروزگاری اور مہنگائی پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں، ورلڈبینک کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں مہنگائی کم اورافغان کرنسی کی قدر مستحکم ہوئی، چیلنجز اور عالمی پابندیوں کے باوجود افغانستان کی معیشت میں بہتری آئی اور افغان حکومت نے بجٹ بیرونی امداد کے بغیر پیش کیا۔

News ID 1916342

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha