مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قابض صہیونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں شب نور کی تقریب میں شریک عیسائیوں پر حملہ کرکے ان پر زدوکوب کیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق، صہیونی فوجیوں نے عیسائیوں پر حملہ کر کے انہیں قیامت نامی چرچ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ غاصب صہیونی حکومت نے آج علی الصبح، القدس شہر کی قدیمی عمارتوں میں عیسائیوں کی تقریب کے ساتھ ہی سخت حفاظتی اقدامات اور پابندیاں نافذ کر دی تھیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق، صہیونی دہشت گرد فوجیوں نے بیت المقدس کی قدیمی عمارتوں میں محدود تعداد میں عیسائیوں کو داخل ہونے کی اجازت دی ہے۔
آپ کا تبصرہ