مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی اسمبلی برائے تقریب مذاہب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے سیکریٹری جنرل حجة الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حمید شہریاری کا ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور البصیرہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے صدر سید ثاقب اکبر کے انتقال پر گہرے غم کا اظہار کیا اور پاکستان میں اسلامی وحدت کے لیے سرگرم اس بے مثال شخصیت کے فقدان پر تعزیت پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور البصیرہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ سید ثاقب اکبر کے انتقال کی خبر انتہائی افسوس اور پر ملال خبر موصول ہوئی۔ مرحوم پاکستان کے علمی و ادبی حلقوں کی بااثر اور مشہور شخصیات میں سے ایک تھے، انہوں نے اسلامی اتحاد اور تقریب مذاہب، دینی علوم اور شعر و ادب کے میدان میں نمایاں علمی و تحقیقی خدمات انجام دیں اور بہت سے گرانقدر کام یادگار چھوڑے ہیں۔
حجة الاسلام شہریاری نے مزید کہا کہ مرحوم سید ثاقب اکبر نے اپنی انتھک محنت سے پاکستان کے عوام کو موجودہ دور کی عظیم اور بااثر شخصیات خاص کر علامہ اقبال لاہوری، حضرت امام خمینی (رح) اور شہید مرتضیٰ مطہری کے افکار و نظریات سے آشنا کرنے کی کوشش کی۔
میں اس ناقابل تلافی نقصان پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے علماء، دانشوروں، عظیم عوام اور خاص طور پر اس انتھک کام کرنے والی شخصیت کے شاگردوں، چاہنے والوں اور ان کے معزز اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کے درجات کو بلند فرمائے، اپنے جوار رحمت میں جگہ دے کر پیغمبر اکرم ﴿ص﴾ اور ان کے اہل بیت طاہرین ﴿ع﴾ کی ہم نشینی عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
آپ کا تبصرہ