10 دسمبر، 2022، 9:07 PM

انسانی حقوق کے عالمی دن پر فلسطین و کشمیر کے مظلوموں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ؛

امریکی سرپرستی میں دنیا بھر میں انسانی حقوق کی پامالیو ں کا سلسلہ جاری ہے

 امریکی سرپرستی میں دنیا بھر میں انسانی حقوق کی پامالیو ں کا سلسلہ جاری ہے

مقررین کاکہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے انسانی حقوق کا عالمی دن تو منانے کا اعلان کر دیا ہے لیکن دنیا بھر میں مظلوم انسانیت کے حقوق کی پامالیوں کو روکنے میں ناکام ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہیومن رائٹس کونسل پاکستان اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کراچی کے معروف فریر ہال پارک میں فلسطین و کشمیر کے مظلوموں کی حمایت میں اور دنیا بھر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرہ کی قیادت معروف کشمیری رہنما بشیر خان سدوزئی، جمشید حسین اور ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کی۔

احتجاجی مظاہرے سے ہیومن رائتس کونسل کے چیئر میں جمشید حسین، معروف کشمیری رہنما بشیر خان سدو زئی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر ثاقب نوشاہی، سکھ رہنما مگھن سنگھ، یونس سایانی، فاطمہ میمن، یوتھ فورم فار کشمیر کی ندا بشارت، سرور علی،ثنا بٹ سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

 امریکی سرپرستی میں دنیا بھر میں انسانی حقوق کی پامالیو ں کا سلسلہ جاری ہے

مقررین کاکہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے انسانی حقوق کا عالمی دن تو منانے کا اعلان کر دیا ہے لیکن دنیا بھر میں مظلوم انسانیت کے حقوق کی پامالیوں کو روکنے میں ناکام ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ امریکی سرپرستی میں دنیا بھر میں انسانی حقوق کی پامالیو ں کا سلسلہ جاری ہے۔ کشمیر ہو یا فلسطین اور اسی طرح یمن اور دیگر ممالک میں ہر جگہ امریکی سرپرستی میں عالمی صہیونزم کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ مقررین نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے انسانی حقوق کے عالمی دن کی افادیت اس وقت ہو گی جب کشمیر سمیت فلسطین اور دنیا بھر سے ظالم اور جابر قوتوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا کہ امریکہ براہ راست غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی سرپرستی کرتا ہے اور اسرائیل مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام کرنے میں مصروف عمل ہے۔ اسی طر مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا تسلسل بھی امریکی آشیر باد کا شاخسانہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین ایک منصفانہ حل کا تقاضہ کرتا ہے او ر یہ حل صرف اور صرف فلسطینی عوام کے پا س ہے کہ فلسطین کے عوام فلسطین واپس ہوں اور فلسطین پر ناجائز قبضہ کرنے والی غاصب صہیونی ریاست ک صہیونی اپنے اپنے مماک کو واپس جائیں۔ان کامزید کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ بھی انصاف کا تقاضہ کر رہا ہے۔ کشمیری عوام کو حق حاصل ہونا چاہئیے کہ وہ کسی بھی دباؤ کے بغیر اپنی قسمت کا فیصلہ خود کریں۔

 امریکی سرپرستی میں دنیا بھر میں انسانی حقوق کی پامالیو ں کا سلسلہ جاری ہے

مظاہرے میں شریک بچوں، نوجوانوں اور خواتین و حضرات نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کی آزادی سمیت فلسطین اور قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کے نعرے درج تھے۔ مظاہرے میں بینرز پر فلسطینیوں کی فلسطین واپسی ان کا بنیادی انسانی حق کے نعرے بھی درج تھے۔

News ID 1913598

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha