مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی قومی سالویشن حکومت کے وزیر خارجہ ہشام شرف نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران واحد ملک ہے جو ظالمانہ محاصرے کے خلاف یمنی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
انہوں نے یمن کے بارے میں یورپی یونین کی کونسل کے بیان کے جواب میں کہا کہ یورپ کا موقف خود مختار نہیں بلکہ اس حوالے سے صرف امریکہ کے موقف کا عکاس ہے۔
ہشام شرف نے مزید کہا کہ یورپی فریق جس امن کی تلاش میں ہے وہ جارحیت اور ظالمانہ محاصرے کو روکنے اور یمنی عوام کو ان کے بنیادی حقوق حاصل کرنے سے ہی حاصل ہوگا۔
اس سے قبل یمن کی قومی سالویشن حکومت کے وزیر خارجہ نے ملکی امور کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کے ساتھ ملاقات میں اس بات پر زور دیا تھا کہ یمنی عوام کی انسانی ہمدردی کے پہلوؤں اور ضروریات کا احترام کیے بغیر جنگ بندی میں توسیع کا مطلب ملک کو طبی موت کی طرف لے جانا ہے کیونکہ مد مقابل کی کوششوں کے نتیجے میں جنگ اور عدم امن کے درمیان ایسی صورتحال پیدا ہو رہی ہے جسے سرکاری اور عوامی سطح پر کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔
ہشام شرف نے مزید کہا کہ یمنی شہریوں کے سب سے واضح حقوق جن پر آسمانی مذاہب، اقوام متحدہ کے چارٹر اور انسانی حقوق کے معاہدوں پر زور دیا گیا ہے، ملازمین کا ماہانہ اور مستقل تنخواہیں وصول کرنا اور صنعا انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ملک کے دیگر ایئرپورٹس بغیر کسی رکاوٹ کے سفر کرنا ہے۔
آپ کا تبصرہ