مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہاب نیوز نے خبر دی ہے کہ متعدد شامی انسانی کارکنوں نے شام کے زلزلہ زدگان کے حوالے سے اقوام متحدہ کی دوہری پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جندیرس اور ادلب کے دیگر مضافاتی علاقوں کے زلزلے سے متاثرہ کھنڈرات پر اقوام متحدہ کا جھنڈا الٹا نصب کردیا۔
رپورٹ کے مطابق شامی انسانی کارکن اپنے اس اقدام کے ذریعے دنیا کو یہ پیغام دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اقوام متحدہ نے انسانی حقوق کے اصولوں کے خلاف کام کیا ہے اور شام کے زلزلہ زدگان کو کھنڈرات اور ان کے ملبے کے نیچے تنہا چھوڑ دیا ہے۔
شام کے مقامی ذرائع کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں میں آنے والے حالیہ زلزلے میں اب تک تقریباً 5000 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور کئی علاقوں میں ملبہ ہٹانے کا کام نہ ہونے کی وجہ سے یہ تعداد بڑھتی رہے گی۔
آپ کا تبصرہ