12 فروری، 2023، 10:05 AM

پاکستانی وزیراعظم کا شام کے ہم منصب سے رابطہ، زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر اظہارافسوس

پاکستانی وزیراعظم کا شام کے ہم منصب سے رابطہ، زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر اظہارافسوس

شہباز شریف نے شام کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور زلزلے سے شدید جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ وزیراعظم شہباز شریف نے شام کے ہم منصب حسین ارنوس سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، انہوں نے شام میں زلزلے سے شدید جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور یقین دہانی کرائی کہ مشکل وقت میں اپنے شامی بھائیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔

شام کے وزیراعظم کو پاکستان کی جانب سے متاثرین زلزلہ کے لیے امدادی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے متعلقہ محکموں کو اس مشکل گھڑی میں اپنے شامی بھائیوں کے لیے ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی فوری ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام میں پاکستان کے سفیر اس سلسلے میں شامی حکام سے رابطے میں ہیں اور پاکستان جلد زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے امدادی اشیاء پر مشتمل ٹرکوں کا قافلہ بھیجے گا۔ پاکستان پہلے ہی خیموں، گرم کپڑوں اور کمبلوں پر مشتمل امدادی سامان کی کھیپ ایک خصوصی طیارے کے ذریعے شام بھیج چکا ہے۔ زخمیوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے طبی ٹیم بھی بہت جلد شام روانہ کی جائے گی۔

News ID 1914691

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha