17 جنوری، 2023، 11:12 AM

نئی دہلی میں "دہشت گردوں" کی گرفتاری کے بعد سکیورٹی سخت

نئی دہلی میں "دہشت گردوں" کی گرفتاری کے بعد سکیورٹی سخت

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس کی جانب سے دو مبینہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد حفاظتی انتظامات میں اضافہ کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیاہےکہ قومی راجدھانی دہلی میں پولیس کی جانب سے دو مبینہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد اتر پردیش کے ضلع ایودھیا میں حفاظتی انتظامات میں اضافہ کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ’دونوں دہشت گردوں کو دائیں بازوں کے ہندو لیڈران پر ہدف بنا کر حملہ کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔‘
سی او شیلندر گوتم نے اس سلسلے میں کہا کہ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور تمام گاڑیوں کی گہرائی سے جانچ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا ’’شہر کے حساس چوراہوں پر چیکنگ کی جا رہی ہے۔ ایودھیا میں داخل ہونے والے لوگوں سے شہریت سے متعلق شناختی کارڈ اور آدھار کارڈ مانگا جا رہا ہے۔‘‘

News ID 1914223

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha