13 جنوری، 2023، 11:37 PM

ایرانی وزیر خارجہ کی حزب اللہ کے سربراہ سے ملاقات

ایرانی وزیر خارجہ کی حزب اللہ کے سربراہ سے ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے بیروت میں ملاقات کی۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے لبنانی درالحکومت بیروت میں حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران لبنان، فلسطین کی تازہ ترین صورتحال اور سیاسی صورتحال اور علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماوں نے صہیونی ریاست کی نئی کرپٹ اور انتہا پسند حکومت کی تشکیل سے پیدا ہونے والے خدشات اور خطرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ نیز علاقائی اور بین الاقوامی واقعات کا سامنا کرنے میں مقاومتی تحریکوں اور مقاومت کے پورے محور کی صورتحال اور پوزیشن پر بھی بات کی۔ 

اس سلسلے میں حسین امیرعبداللہیان نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ لبنان میں حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل جناب سید حسن نصر اللہ کے ساتھ اہم اور ضروری گفتگو ہوئی۔ خطے کی زیادہ سے زیادہ سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے بلاشبہ مقاومت اپنی بہترین پوزیشن میں ہے۔ اجتماعی سلامتی، پیشرفت اور ترقی کے لیے موثر علاقائی مذاکرات اور تعاون بہترین آپشن ہے۔ 

News ID 1914178

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha