13 جنوری، 2023، 3:28 PM

ایران لبنان کے استحکام کی حمایت کرتا ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایران لبنان کے استحکام کی حمایت کرتا ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے لبنانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ لبنان کے استحکام اور سلامتی کی حمایت کرتا ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان جمعرات کو رات گئے لبنان کے دارالحکومت بیروت پہنچے، جہاں انہوں نے اپنے لبنانی ہم منصب عبداللہ بوحبیب کے ساتھ دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت کی۔

ملاقات کے دوران انہوں نے لبنان کے استحکام اور سلامتی کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت پر زور دیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے تمام لبنانی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ لبنان میں سیاسی عمل کو مکمل کرنے کے لیے مذاکرات کریں۔

انہوں نے بجلی اور توانائی کے مسائل کے حوالے سے لبنانی عوام کی مدد کے لیے ایران کی آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم لبنان میں بجلی گھروں کی مرمت کے ساتھ ساتھ نئے پاور پلانٹس کی تعمیر میں مدد کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ لبنان کی نئی حکومت کے قیام کے ساتھ ہی ایران اور لبنان کے درمیان اقتصادی تعاون کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس جلد از جلد منعقد ہوگا۔

لبنانی وزیر خارجہ عبد اللہ بوحبیب نے لبنان کے استحکام کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ لبنان بھی ایران کے استحکام کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے لبنان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی توسیع کا بھی خیر مقدم کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے بیروت پہنچنے پر تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران لبنانی عوام، حکومت اور مزاحمتی قوتوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

خیال رہے کہ امیر عبداللہیان وزیراعظم نجیب میقاتی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بیری سے بھی ملاقات کریں گے۔

News ID 1914165

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha