مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی شہر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ بھارتی دہشتگردی کا معاملہ وزارت خارجہ کے ذریعے اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے،کلبھوشن کا معاملہ پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے،بھارت پاکستان میں ہرقسم کی دہشت گردی کوپروموٹ کرتا ہے۔ ان کا ہنا تھا کہ پاکستان بہت عرصے سے دہشتگردی کی آگ میں جھلس رہا ہے،دہشتگردی کو کوئی بھی واقعہ ہو بھارت اس میں کسی نا کسی انداز میں شامل رہا ہے،پاکستان میں مساجد اور امام بارگاہوں کا نشانہ بنایا گیا،بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرتے رہیں گے۔
وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف قوم نے بے پناہ قربانیاں دیں،ہم ہر روز نئی صورتحال سے دو چار ہوتے ہیں،پاکستان کئی دہائیوں سے دہشتگردی کا سامنا کر رہا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ جوہر ٹاون دھماکے کے 24گھنٹےکے اندر 3دہشتگردوں کو گرفتارکیا،کسی دہشتگرد تنظیم نے جوہر ٹاون دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
آپ کا تبصرہ