مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر قم میں دفتر نمائندہ ولی فقیہ اور قائد ملث جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے ایک اعلی سطحی وفد نے دفتر کے ڈائریکٹر علامہ سید ظفر علی شاہ نقوی کی قیادت میں بہشت حضرت بی بی معصومہ قم کے ڈائریکٹر جنرل سید سیفالدین موسوی نیارکی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں وفد نے بہشت بی بی معصومہ کے ڈائریکٹر جنرل سے مختلف امور خصوصا ایران میں فوت ہونے والے مقیم طلاب اور زائرین کے تجہیز و تکفین اور اس سلسلے میں مہیا کی گئیں سہولیات کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔
اس وفد میں دفتر قائد ملت کے ڈائریکٹر علامہ سید ظفر علی نقوی کے علاوہ ایران، عراق اور شام میں امور زائرین کے انچارج سید ناصر عباس انقلابی اور دفتر کے دوسرے اراکین شامل تھے۔ اس موقع پر وفد نے اپنی طرف اور قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی طرف سے بہشت حضرت بی بی معصومہ کے مسئولین کی جانب سے ایران میں مقیم پاکستانی طلاب اور زائرین کے لئے خصوصا اموات کی صورت میں تجہیز و تکفین کے لئے مہیا کی گئی سہولیات اور مشکلات کے حل کے سلسلے میں بہشت بی بی معصومہ کے مسئولین کا شکریہ ادا کیا۔
سید سیفالدین موسوی نیارکی نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ بہشت بی بی معصومہ کی جانب سے پاکستانی طلاب اور زائرین بالخصوص وفات شدہ افراد کے لئے اپنی خدمات کو جاری رکھی جائیں گی بلکہ مزید بہتر بنانے کا وعدہ کیا۔ ملاقات کے آخر میں وفد نے بہشت بی بی معصومہ کے ڈائریکٹر جنرل وجدانی کو قم میں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان کا دورہ کرنے اور پاکستانی طلا ب اور زائرین کے لئے اس دفتر کی جانب سے مختلف خدمات انجام دینے کو نزدیک سے مشاہدہ کرنے کی دعوت دی گئی کہ انہوں نے اس دعوت کو قبول کرتے ہوئے دفتر کا دورہ کرنے کا وعدہ کیا۔
آپ کا تبصرہ