5 دسمبر، 2022، 3:03 PM

روس پاکستان کو خام تیل رعایتی قیمت پر فراہم کرے گا

روس پاکستان کو خام تیل رعایتی قیمت پر فراہم کرے گا

پاکستانی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ روس پاکستان کو خام تیل رعایتی قیمت پر فراہم کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے ساتھ مذاکرات بڑے مثبت رہے روس کا دورہ ہماری توقعات سے زیادہ بہتر رہا، روس سے معاہدے ہوگئے ہیں روس ہمیں خام تیل رعایتی نرخوں پر فراہم کرے گا ہمیں ریفائنری پروڈکٹس پیٹرول اور ڈیزل پر ڈسکاؤنٹ ملے گا۔

انہوں نے بتایا کہ انٹر گورنمنٹل وفد جنوری میں پاکستان کا دورہ کرے گا جس کی سربراہی روس کے انرجی کے وزیر کریں گے اس دورے میں کئی بہتر فیصلے ہونے کی توقعات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ہر شعبے میں خود کفیل ہونا ہے پوری دنیا میں اضافی معاشی ترقی کیلئے ایک سے ڈیڑھ فیصد اضافی انرجی چاہیےہوتی ہے، ہمیں کم از کم ایک فیصد اضافی انرجی گیس پیٹرولیم بجلی چاہیے بچوں کو روزگار دینے کیلے ہمیں ہر سال انرجی میں 8 سے 10 فیصد اضافہ کرنا ہوگا۔

News ID 1913517

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha