1 دسمبر، 2022، 12:48 PM

پاکستان؛ روس کے ساتھ سستا خام تیل خریدنے کے لیے مذاکرات جاری

پاکستان؛ روس کے ساتھ سستا خام تیل خریدنے کے لیے مذاکرات جاری

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ سستا خام تیل خریدنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ روسی حکام کے ساتھ خام تیل کی مقدار، قیمت اور روٹ سے متعلق بات ہوئی ہے۔ذرائع پیٹرولیم ڈویژن نے کہا کہ مذاکرات کے اختتام پر پالیسی بیان جاری کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان وفد روسی حکام سے مذاکرات کے بعد ہفتے کو وطن واپس پہنچے گا۔ واضح رہے کہ امریکا نے پاکستان کو روس سے تیل برآمد کرنے کے لیے گرین سگنل دیا تھا۔

امریکی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا نے روس پر تیل برآمد کرنے کے لیے اب تک پابندیاں نہیں لگائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تیل کی ضروریات سمجھ سکتے ہیں، دیگر حکومتوں پر بھی سستا تیل خریدنے کے لیے دباؤ ہے۔

News ID 1913450

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha