27 نومبر، 2022، 12:30 PM

روس کا بعض یورپی ملکوں اپنے سفارت کاروں کی تعداد کم کرنے کا اعلان

روس کا بعض یورپی ملکوں اپنے سفارت کاروں کی تعداد کم کرنے کا اعلان

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اعلان کیا کہ ماسکو کے خلاف معاندانہ اقدامات کرنے والے بعض ملکوں میں روسی سفارت کاروں کی تعداد دو سے زیادہ نہیں ہوگی۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی خبری ادارے ٹاس نے خبر دی ہے کہ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے بعض غیر ملکی سفارت خانوں میں روسی سفارت کاروں کی تعداد گھٹانے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو کبھی بھی سفارتی تعلقات ختم کرنے میں پہل کرنے والا نہیں ہے۔

زاخارووا نے کہا کہ سفارت خانوں کے بارے میں یہ وضاحت لازمی ہے کہ کچھ ملکوں میں ہماری سفارتی موجودگی، خاص طور پر یورپی یونین کے وہ ملک جنہیں ہم نے دوست ملکوں کی فہرست سے نکال دیا ہے، میں صرف ایک یا دو سفارت کار ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان ملکوں میں روسی شہریوں کی موجودگی کی وجہ سے ہمارے وہ ادارے جو وہاں کام کر رہے ہیں، انہیں روزانہ کی بنیاد پر مختلف دستاویزات، پیدائشی سرٹیفکیٹ، ویزا، دستاویزات کا قانونی ترجمہ اور اس طرح کی چیزوں کے اجراء کی ضرورت ہوتی ہے لہذا ان ملکوں سے بدستور اپنے سفارتی تعلقات کو برقرار رکھیں گے۔

زاخارووا نے کہا کہ یہ ایک عام طریقہ کار ہے اور ہونا چاہیے، اور اسے محض سفارتی موجودگی نہیں سمجھا جاتا۔یہ سفارت خانے ہر روز مصروف رہتے ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ماسکو نے کبھی بھی تعلقات کو توڑنے کو مسائل کا حل نہیں سمجھا اور نہ ہی اس میں پہل کی ہے۔ یہ عمل بالکل بے معنی ہے لیکن دوسری فریقوں نے بالکل یہی کام کیا ہے۔
 

News ID 1913383

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha