مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیاہےکہ انڈونیشین حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پیر کی صبح انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں آنے والے زلزلے سے متعدد عمارتیں گرگئیں ۔ عمارتوں کے ملبے میں بہت سے لوگ دبے ہوئے ہیں۔ علاقے میں آفٹر شاکس بھی محسوس کئے جا رہے ہیں۔
سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر5.6 تھی اور اس کا مرکزجاوا کے مغربی علاقے میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے جکارتا میں محسوس کیے گئے۔
آپ کا تبصرہ