1 نومبر، 2022، 4:00 PM

فسادیوں اور انتشار پھیلانے والوں کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں دیں گے، پاکستانی وزیر داخلہ

 فسادیوں اور انتشار پھیلانے والوں کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں دیں گے، پاکستانی وزیر داخلہ

پاکستانی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فسادیوں اور انتشار پھیلانے والوں کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ وہ لوگ ہیں جو اس فتنہ کی وجہ سے گمراہ ہو چکے ہیں، یہ لانگ مارچ 7 سے 8 ہزار لوگوں سے شروع ہوا اور آج مارچ میں ٹوٹل پانچ سے 7 سو لوگ تھے جب شروع ہوا۔

رانا ثنا نے کہا کہ امن و امان کو برقرار رکھنا اور لوگوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، پی ٹی آئی کے لوگ مسلح جتھے لے کر اسلام آباد پر حملہ آور ہورہے ہیں، علی امین گنڈا پور اسلحہ لے کر لانگ مارچ کے ذریعے آرہے ہیں، فساد کرنے اور انتشار پھیلانے والوں کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بے شرم انسان روز کہتا ہے کہ میرے ساتھ عوام کا سمندر ہے، پہلے چوکی دار کی تنخواہ بند کرنے کی بات کرتے ہو اور 10 منٹ بعد چوکی داروں کے پاؤں پڑے ہوتے ہو، احساس پروگرام میں جب انکوائری ہوگی تو تم سب لوگ پکڑے جاؤ گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اب بھی چاہیے مذموم فسادی ایجنڈے کو چھوڑے اور سیاسی جماعتوں میں بیٹھے، پاکستان کو اس وقت اتفاق کی ضرورت ہے نفاق کی نہیں۔

News ID 1912921

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha