2 نومبر، 2022، 12:33 PM

امریکی سفارتخانے پر قبضے کی سالگرہ؛

رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملک بھر کے ہزاروں طلباء کی ملاقات

رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملک بھر کے ہزاروں طلباء کی ملاقات

عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد کے قومی دن سے قبل ہزاروں یونیورسٹیوں اور ہائی اسکولوں کے طلباء نے بدھ کو رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 4 نومبر، یوم طلباء اور عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد کے قومی دن کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ کے روز ملک بھر سے آئے ہوئے طلباء کے ایک گروپ سے ملاقات کی۔

خٰیال رہے کہ ایرانی کیلنڈر کے ماہ آبان کی 13 تاریخ جو اس سال 4 نومبر کو ہوگی، ایران میں یوم طلباء کے نام سے جانا جاتا ہے جو عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد کا قومی دن ہے۔ 44 سال قبل اسی دن ایرانی یونیورسٹی کے طلباء کے ایک گروپ نے تہران میں امریکی سفارت خانے پر قبضہ کر لیا تھا جو جاسوسی کے مرکز میں تبدیل ہو چکا تھا۔ ہر سال ایرانی اس واقعے کی یاد منانے کے لیے ملک بھر میں سڑکوں پر نکلتے ہیں۔

ملاقات کی تفصیلات بعد میں منتشر کی جائیں گی۔

News ID 1912935

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha