برطانیہ کے مصروف ترین ایئرپورٹ کے نزدیک آگ بھڑک اُٹھی

برطانیہ کے ہیتھرو ایئر پورٹ کے رن وے سے ملحق میدان میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیاہےکہ لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے نزدیک میدان کی گھاس میں آگ لگ گئی جو تیزی سے پورے میدان میں پھیل گئی۔ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اسے بجھانے کے لیے 100 سے زائد فائر فائٹرز اور 15 گاڑیوں کو طلب کیا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ سے رن وے کو تبدیل کردیا گیا تاہم کوئی پرواز متاثر نہیں ہوئی۔ چار گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ برطانوی ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

News Code 1911811

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha