فرانس نے روس کے اثاثے منجمد کردیئے

فرانس نے روسی کاروباریوں کے تقریباً 850 ملین یورو کے اثاثے اور جائیدادیں ضبط کرلی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس نے روسی کاروباریوں کے تقریباً 850 ملین یورو کے اثاثے اور جائیدادیں ضبط کرلی ہیں۔ فرانسیسی وزیر خزانہ برونو لی مائیر نے کہا ہے کہ ہم نے انفرادی کھاتوں میں 150 ملین یورو کو منجمد کر دیا ہے جس میں کریڈٹ لائنز اور ملک میں قائم کردہ روسی کاروبار شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے فرانسیسی سرزمین پر رئیل اسٹیٹ میں روس کے 539 ملین یورو بھی منجمد کیے ہیں جو کہ تقریباً 390 جائیدادوں یا اپارٹمنٹس کی مالیت کے مساوی ہیں جبکہ اس کے علاوہ ہم نے دو چھوٹے بحری جہازوں کو بھی ضبط کیا ہے۔ جن کی قیمت 150 ملین یورو ہے۔

News Code 1910230

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha