9 نومبر، 2021، 9:35 PM

امریکہ خطے میں مسلسل کشیدگی اور بحران پیدا کررہا ہے

امریکہ خطے میں مسلسل کشیدگی اور بحران پیدا کررہا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی ہندوستان میں افغانستان کے موضوع پر سلامتی کانفرنس میں شرکت کے لئے نئي دہلی پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی ہندوستان میں افغانستان کے موضوع پر سلامتی کانفرنس میں شرکت کے لئے نئي دہلی پہنچ گئے ہیں۔

ایران کی اعلی قومی  سلامتی کونسل کے سکریٹری نے ہندوستان پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ خطے میں مسلسل کشیدگی اور بحران پیدا کررہا ہے

علی شمخانی نے افغانستان میں امن و صلح کے قیام کے سلسلے میں تیسری علاقائی کانفرنس کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و سلامتی کے قیام کے سلسلے میں علاقائی ممالک کے درمیان تعاون بہت ضروری ہے کیونکہ غیر علاقائی طاقتیں خطے میں مسلسل بحران پیدا کررہی ہیں۔

علی شمخانی نے کہا کہ اگر چہ امریکہ افغانستان پر 20 سال تک قابض رہنے کے باوجود نکلنے پر مجبور ہوگیا لیکن اس کے باوجود وہ  افغانستان اور خطے میں بحران پیدا کررہا ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں کل بھارتی حکومت کی میزبانی میں افغانستان کے موضوع پر سکیورٹی کانفرنس منعقد ہوگی۔اس کانفرنس میں ہمسایہ ممالک کے قومی سلامتی کے مشیراور سکریٹری  شرکت کریں گے۔ افغانستان کے موضوع پر ہندوستان میں ہونے والی کانفرنس میں ایران ، روس ، تاجیکستان ، ازبکستان ، ہندوستان اور قرقیزستان کے قومی سلامتی کے مشیر اور سکریٹری شرکت کریں گے۔

News ID 1908786

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha