دیوالی کے بعد دہلی اسموگ کی لپیٹ میں آگیا

بھارتی دارالحکومت نئي دہلی دیوالی کے تہوار کے بعد اسموگ کی لپیٹ میں آ گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی دارالحکومت نئي دہلی  دیوالی کے تہوار کے بعد اسموگ کی لپیٹ میں آ گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نئی دہلی کے علاقے جن پتھ میں ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد پر پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی دہلی کے علاقے جن پتھ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 655 اعشاریہ 07 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی دارالحکومت میں دیوالی پر پابندی کے باوجود آتش بازی کی گئی، جس کے باعث ایئر کوالٹی مزید خراب ہوئی۔

ذرائع کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایئر کوالٹی میں 7 نومبر تک بہتری آنے کا امکان نہیں ہے۔

News Code 1908743

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 9 =