مصر میں بم دھماکے میں 8 فوجی اہلکار ہلاک

مصر میں ایک بم دھماکے میں 8 فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ داعش نے بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر میں ایک بم دھماکے میں 8 فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ داعش نے بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

اطلاعات کے مطابق مصر کے جزیرہ سینا میں سڑک کنارے نصب بم اس وقت پھٹ گیا جب وہاں سے فوجی قافلہ گزر رہا تھا۔دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ آس پاس کی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بم دھماکے میں 8 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ فوجی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ زخمیوں کو قریبی ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

News Code 1907776

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =