نائیجر میں مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ، 49 افراد ہلاک

افریقی ملک نائیجر میں ایک گاؤں پر مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں 49 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک نائیجر میں ایک گاؤں پر مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں 49 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 100 کے قریب مسلح افراد جو موٹرسائیکلوں پر سوار تھے، رات کے 3 بجے ٹکومو بانگو گاؤں پر حملہ کیا تاہم سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں حملہ آوروں کو جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ وزارت دفاع کے مطابق ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی جب کہ حملہ آوروں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

News Code 1907342

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =