ایشیا کپ 2021 کو ملتوی کرنے کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سال سری لنکا میں منعقدہ ایشیا کپ 2021 کو آئندہ برس تک ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رواں سال سری لنکا میں منعقدہ ایشیا کپ 2021 کو آئندہ برس تک ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے پی سی بی نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں ایشیاکپ 2021 کے التوا کا اعلان کیا گیا۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق ایشیا کپ 2021 اب 2022ء تک ملتوی ہوچکا ہے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ شائقینِ کرکٹ پاک بھارت کرکٹ میچ سے محظوظ نہیں ہوسکیں گے۔

News Code 1906053

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =