صدر ٹرمپ کا پولنگ ختم ہونےکے فوری بعد انتخابی نتائج چیلنج کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پولنگ ختم ہونےکے فوری بعد انتخابی نتائج کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پولنگ ختم ہونےکے فوری بعد انتخابی نتائج کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی صدرٹرمپ نے شمالی کیرولینا میں انتخابی ریلی میں شرکت سے قبل کہا کہ پولنگ ختم ہونے کے فوری بعدبیلٹس کی گتنی روکنے کیلئے اپنے وکلاء کیساتھ قانون کا راستہ اپنائیں گے۔

انہوں نے الیکشن کےبعد ووٹوں کی گنتی کو خوفناک چیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے بعد نتائج کیلئے طویل مناسب نہیں ہے۔

ٹرمپ نے کہا تھا کہ ووٹرز کو چاہیے کہ وہ انتخابی دن کا انتظار کرنے کے بجائے اپنا ووٹ پہلے ہی کاسٹ کردیں۔

واضح رہے کہ 3 نومبر کو امریکہ میں 59 واں صدارتی انتخاب ہے جس میں امریکی صدر ٹرمپ دوسری مرتبہ صدارت کے امیدوار ہیں جبکہ ان کے حریف ڈیموکریٹس کے جوبائیڈن ہیں۔

انتخابی سروے میں جوبائیڈن کو ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری حاصل ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ اس برتری کو ختم کرنے کی سر توڑ کوشش کررہے ہیں۔

News Code 1903735

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =