امریکہ میں طیارہ حادثہ میں 4 افراد ہلاک

امریکہ میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق ٹیکساس کے ہل ٹاپ لیکس ایئرپورٹ پر ایک انجن والا طیارے کو انجن میں خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی تاہم اس دوران طیارہ زمین سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔

طیارے نے آسٹن سے لوویزیانا سے آسٹن کے لیے پرواز بھری تھی تاہم کچھ ہی دیر بعد طیارے کے انجن میں خرابی پیدا ہوگئی اور پائلٹ کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی جو ہلاک خیز ثابت ہوئی۔

 طیارے کے ملبے سے دو مرد اور دو خواتین کی لاشیں نکالی گئی ہیں تاہم ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

News Code 1903073

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 9 =