اسکاٹ لینڈ میں ٹرین حادثہ میں 2 افراد ہلاک

اسکاٹ لینڈ کی کاؤنٹی ایبرڈین شائر میں مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور سمیت 2 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی  ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسکاٹ لینڈ کی کاؤنٹی ایبرڈین شائر میں مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور سمیت 2 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ٹرین حادثہ ایبرڈین شائر کے علاقے اسٹیون ہیون میں پیش آیا۔ حادثہ گزشتہ رات ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث رونما ہوا۔

ایبرڈین شائر میں دشوار گزار راستوں کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات درپیش ہیں۔

ٹرین حادثے کے بعد ایبرڈین شائر ایبرڈین رائل انفرمری اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

برطانوی وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نے ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

News Code 1902240

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =