مہر خبررساں ایجنسی نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 21 ہزار 983 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 23 لاکھ 30 ہزار 769 ہو چکی ہے۔ امریکہ کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 12 لاکھ 35 ہزار 731 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 529 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 9 لاکھ 73 ہزار 55 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔
امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 21 ہزار 983 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 23 لاکھ 30 ہزار 769 ہو چکی ہے۔
News ID 1901057
آپ کا تبصرہ