امریکہ میں لینڈنگ کے دوران طیارہ گر کر تباہ

امریکہ میں لینڈنگ کے دوران طیارہ زیر تربیت پائلٹ کے قابو سے باہر ہو کر رن وے کے اطراف برفیلی زمین پر گر کر تباہ ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں لینڈنگ کے دوران طیارہ زیر تربیت پائلٹ کے قابو سے باہر ہو کر رن وے کے اطراف برفیلی زمین پر گر کر تباہ ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق امریکی کاؤنٹی ڈیشوٹس میں نجی طور پر طیارے اُڑانے والوں کے زیر استعمال " سن ریور ایئرپورٹ "  پر ایک چھوٹے انجن والا مسافر بردار طیارہ زیر تربیت پائلٹ کی ناتجربے کاری کی نذر ہوگیا۔

ایک انجن والا طیارہ کیسنا 172 لینڈنگ کے دوران رن وے کے اطراف برف سے ڈھکی زمین پر گر کر تباہ ہوا، تاہم خوش قسمتی سے طیارے میں آگ نہیں لگی اور معجزانہ طور پر طیارے میں موجود پائلٹ اور ایک مسافر محفوظ رہے۔عینی شاہدین اس وقت حیران رہ گئے جب طیارے کے اگلے حصے کے ملبے سے زیر تربیت پائلٹ اور مسافر باہر نکل کر اپنے قدموں پر چلتے ہوئے رن وے تک آئے، دونوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔  دونوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

News Code 1897212

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =