کینیڈا میں کشمیریوں کے حق میں مظاہرہ

کینیڈا میں مظاہرین نے بھارتی قونصلیٹ کے باہرکشمیریوں کے حق میں مظاہرہ کیا اورکشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کی مذمت کرتے ہوئے شدید نعرے بازی بھی کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا میں مظاہرین نے بھارتی قونصلیٹ کے باہرکشمیریوں کے حق میں مظاہرہ کیا اورکشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کی مذمت کرتے ہوئے شدید نعرے بازی بھی کی۔ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ظلم کی بازگشت جنوبی ایشیا سے نکل کرایک بارپھرمغرب تک پہنچ گئی۔ کینیڈا کے شہرٹورنٹو میں بھارتی وزیربرائے امورخارجہ جے شنکرکی کینیڈین عہدیداروں کے ساتھ سفارتی بات چیت کے موقع پربھارتی قونصلیٹ کے باہر کشمیریوں کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے شدید نعرے بازی بھی کی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کراحتجاج کیا، پلے کارڈزپرکشمیریوں کوآزادی دینے اورمودی مخالف نعروں سمیت ”نوسی اے بی- این آرسی“ اور”نوفاشزم “ کے نعرے درج تھے۔

News Code 1896361

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 7 =