پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلہ کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق، 300زخمی

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں ميں زلزلے کے نتیجے میں اب تک 19 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں ۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت میں 5 اعشاریہ8 ریکارڈ کی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں ميں زلزلے کے نتیجے میں اب تک 19 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں ۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت میں 5 اعشاریہ8 ریکارڈ کی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق پاکستان کے زير انتظام کشمیر، پنجاب اور خیبرپختون خواہ سمیت پاکستان کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے نتیجے میں اب تک 19 افراد کے جاں بحق جب کہ 300 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔  آزاد کشمیر میں میر پور، سماہنی اور بھمبھر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے، میر پور آزاد کشمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث کئی مکانات گر گئے۔

ڈپٹی کمشنر میر پور آزاد کشمیر نے زلزلے کے باعث ایک خاتون کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ خواتین اور بچوں سمیت 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک مسجد کے مینار بھی شہید ہوگئے ہیں۔

پنجاب میں خوشاب، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ، میانوالی، منڈی بہاؤالدین، ملتان، اوکاڑہ، قصور، خانیوال، گجرات، کامونکی، مریدکے، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، ساہیوال، پتوکی، چونیاں، پاکپتن، دیپالپور، حجرہ شاہ مقیم، نارنگ منڈی اور سیالکوٹ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں پشاور، چارسدہ، سوات، خیبر، ایبٹ آباد، باجوڑ، نوشہرہ، مانسہرہ، بٹ گرام، تورغر، شانگلہ، بونیر، دیر، اپر دیر، لوئر، چترال، مالاکنڈ اور کوہستان میں بھی زلزلے کی جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ سہ پہر 4 بج کر 2 منٹ پر آنے والے زلزلے کا مرکز جہلم کا شمالی علاقہ تھا۔ریسکیو ٹیمیں زلزلے سے متاثرہ شہروں میں پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔زلزلے سے میرپور آزاد کشمیر اور جہلم کا درمیانی علاقہ جاتلاں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

News Code 1894030

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 9 =