امریکی شیطنت کا بھر پور جواب دینے کا عزم/ امریکہ مردہ باد کے نعرے سے دنیا میں امریکی دبدبہ ختم

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے ایران کے خلاف امریکی سازشوں کا بھر پور جواب دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں شروع ہونے والے امریکہ مردہ باد کے نعرے نے دنیا سے امریکی رعب و دبدبے کو ختم کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں منعقد ہوئی، جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی ۔ خطیب جمعہ نے ایران کے خلاف امریکی سازشوں کا بھر پور جواب دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں شروع ہونے والے امریکہ مردہ باد کے نعرے نے دنیا سے امریکی رعب و دبدبے کو ختم کردیا ہے۔

آیت اللہ خاتمی نے کہا کہ ہمیں امریکہ کے ساتھ نبرد میں 40 برس بیت گئے ہیں۔ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ان 40 برسوں میں ایران ترقی اور پیشرفت کی سمت گامزن رہا ہے اور ایرانی عوام کے"  امریکہ مردہ "  کے نعرے نے دنیا میں امریکہ کے رعب اور دبدبے کو ختم کردیا ہے۔

آیت اللہ خاتمی نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ مسلسل نالاں ہیں کہ ایرانی قوم امریکہ مردہ باد کا نعرہ لگاتی ہے ۔ امریکہ مردہ باد کا نعرہ امریکہ کے ظالم و جابر حکمرانوں کے خلاف ہے اس نعرے کا امریکی عوام سے کوئی تعلق نہیں۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ ہم نے مشرق وسطی میں  امریکی نقشہ کو نقش بر آب کردیا ہے ، امریکہ نے گذشتہ 40 برس میں ایران کے خلاف 4 جنگیں مسلط کی ہیں جن میں پہلے عشرے میں فوجی و عسکری جنگ، دوسرے عشرے میں ثقافتی اور نفسیاتی جنگ، تیسرے عشرے میں سیاسی جنگ اور چوتھے عشرے میں اقتصادی اور معاشی  جنگ  شامل ہیں۔

آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ ان جنگوں میں امریکہ کو شکست اور ایرانی قوم کو کامیابی اور کامرانی نصیب ہوئی اور مستقبل میں بھی ایرانی قوم امریکہ کا سر پتھر سے ٹکرا دےگی اور موجودہ شرائط میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات بے معنی ہیں۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ ہم جتنا چاہیں گے تیل نکال کر فروخت کریں گے  ہم اپنی معیشت کا انحصار بھی تیل پر کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ امریکہ کو جان لینا چاہیے کہ اس کی ہر سازش اور شیطنت کا منہ توڑ اور بھر پور جواب دیا جائےگا۔

News Code 1890219

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 8 =