14 مارچ، 2019، 11:20 AM

پاک بھارت کشیدگی میں کمی خطے کی ضرورت ہے، ڈاکٹرفیصل

پاک بھارت کشیدگی میں کمی خطے کی ضرورت ہے، ڈاکٹرفیصل

پاکستان کے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی خطے کے امن کے لیے ضروری ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی خطے کے امن کے لیے ضروری ہے۔ واہگہ بارڈر پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اقلیتوں کے حقوق کو بہت اہمیت دیتا ہے اور بابا گرونانک دیو جی کا مزار سکھ برادری کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے، پاکستان نے کرتارپور کوریڈور کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، کرتارپور راہداری پر مذاکرات کے لیے بھارت جارہے ہیں اوریہ مذاکرات کرتارپورراہداری کھولنے سے متعلق ہی ہیں۔ ہمارا کرتارپورراہداری پراجلاس میں جانا مثبت ہمسائیگی کی طرف قدم ہے، ہم مذاکرات مثبت پیغام کےساتھ جارہے ہیں، امید ہے بھارت بھی قدم آگے بڑھائے گا۔ ڈاکٹرفیصل نے کہا کہ منصوبے کا سنگ بنیاد 20 نومبر 2018 کو رکھا گیا جس کی تکمیل نومبر2019 میں ہوجائے گی، پاک بھارت کشیدگی میں کمی خطے کے امن کے لیے ضروری ہے، کرتارپورراہداری سے سکھ برادری کوسہولت اور دونوں ملکوں کے درمیان امن بھی ہوگا۔ واضح رہے کہ واہگہ بارڈر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور راہداری منصوبے پر مذاکرات جاری ہیں جس کے لیے پاکستان کا 18 رکنی وفد پہنچا ہے۔

News ID 1888838

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha