17 جنوری، 2019، 4:36 PM

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا پاکستان کا دورہ

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا پاکستان کا دورہ

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد پاکستان پہنچ گئے جہاں وہ عسکری و سول حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد پاکستان پہنچ گئے جہاں وہ عسکری و سول حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں پاکستان امریکہ تعلقات، افغان امن عمل، بارڈرمینجمنٹ اورافغان طالبان سے مذاکرات پر تبادلہ خیال ہوگا۔

ترجمان امریکی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد کا دورہ ایک سے چار روزہ ہوسکتا ہے، وہ پاکستان سے افغان طالبان کو مذاکرات پر رضا مند کرنے کے لئے درخواست کریں گے۔

اس سے قبل زلمے خلیل زاد کے پاکستان آمد کے شیڈیول میں امریکی حکام کی جانب سے دو بارتبدیلی کی گئی تھی جس کے باعث ان کی پاکستان آمد تاخیر کا شکارہوئی۔

News ID 1887371

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha