9 جنوری، 2019، 10:32 AM

زلمے خلیل زادپاکستان سمیت چارملکی دورہ پرروانہ

زلمے خلیل زادپاکستان سمیت چارملکی دورہ پرروانہ

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد پاکستان سمیت چار ملکی دورہ پر روانہ ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد پاکستان سمیت چار ملکی دورہ پر روانہ ہوگئےہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق زلمے خلیل زاد 8 سے 21 جنوری تک بھارت، چین، افغانستان اور پاکستان کا دورہ کریں گے اوردورہ میں افغان مسئلہ کے سیاسی حل کےلئے سینئرحکام سے ملاقات کریں گے۔ دورے کے دوران زلمے خلیل زاد افغان حکومت اوردلچسپی رکھنے والے گروہوں کے ساتھ ملاقات اور افغانستان میں مفاہمتی عمل کے لئے بات چیت کریں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکہ 40 سال سے جاری افغان تنازعہ کے پرامن حل کے لئے کوشش کررہا ہے، امید ہے کہ افغانستان دوبارہ کبھی دہشت گردی کے پلیٹ فارم کے طور پراستعمال نہیں ہوگا۔

News ID 1887145

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha