مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ضمیر کابلوف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق روسی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ضمیر کابلوف کے اسلام آباد پہنچنے پر دفترخارجہ کے سینئر حکام اور روسی سفارتخانے کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔ ضمیر کابلوف کا دورہ پاکستان روس کی خواہش پر ہو رہا ہے اور وہ دورہ پاکستان میں افغان مفاہمتی عمل پر اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں اور بات چیت کریں گے۔
آپ کا تبصرہ